پنڈدادنخان

عیدالاضحی کی آمد، پنڈدادنخان میں مہنگائی کا طوفان، پھل سبزیوں کی قیمتیں آسماں سے باتیں کرنے لگیں

پنڈدادنخان: عید الاضحی کی آمد سے پہلے ہی تحصیل پنڈدادنخان میں مہنگائی کا طوفان ،پھل سبزیوں کی قیمتیں آسماں سے باتیں کرنے لگیں ،منافع خور آپے سے باہر ہوگئے، عوامی سماجی حلقوں کا منافع خوروں کے خلاف ڈی سی جہلم اور اے سی پنڈدادنخان سے کا روائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میں عید قرباں قریب آتے ہی مہنگائی کا طوفان منافع خوروں نے دھڑلے سے من مانے ریٹ لگا کر عید پر بھاری منافع لینا شروع کیا ہوا ہے ۔

پنڈدادنخان، کھیوڑہ شہر اور پوری تحصیل میں پھل اور سبزیوں کی ڈبل قیمت وصول کی جارہی ہے منافع خور غریب عوام کے لیے وبال جان بن چکے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹیں آدھا دن گزر جانے کے بعد دکانوں پر دی جاتی ہیں دکاندار جس کا بھرپورفائدہ اُٹھا کر غریب عوام کا خون چوس رہے ہیں ۔

ٹماٹر،پیاز،لہسن اور سبز یوں کے ریٹ اپنی من مرضی کے وصول کیے جا رہے ہیں۔ذخیرہ اندزوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔تیزابی ادرک سر عام فروخت کی جا رہی ہے،غریب صارفین کا کوئی پر سان حال نہیں ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button