کھیوڑہ سول ہسپتال میں دو نئے ڈاکٹرز محسن ندیم اور سید محسن ثقلین نے ڈیوٹی جوائن کر لی

0

کھیوڑہ: سول ہسپتال کھیوڑہ میں دو نئے ڈاکٹرز محسن ندیم اور سید محسن ثقلین نے ڈیوٹی جوائن کر لی، عوامی سماجی حلقوں نے سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی تعیناتی پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر ضلع جہلم میں آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے اور تقریبا 60ہزارسے 70 ہزار کے قریب آبادی پر مشتمل ہے اور سالٹ مائن کے لیے آنے والے سیاحوں کا بھی کافی رش ہوتا ہے۔

سول ہسپتال کھیوڑہ2007میں ق لیگ کے دور میں بنا مگر افسوس کہ منتخب نمائندوں و انتظامیہ نے کھیوڑہ سول ہسپتال سے عدم دلچسپی کی وجہ سے کسی نے بھی کوئی دلچسپی نہیں لی اور اس ہسپتال کو کئی سالوں سے ایک ڈاکٹر ہی چلا رہا تھا اور ڈاکٹر کی سیٹیں خالی پڑی تھی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خصوصی دلچسپی لے کر سول ہسپتال میں دو نئے ڈاکٹرز تعینات کروائے اور دو ڈاکٹرز نے ہسپتال میں ڈیوٹی جوائن کر لی ڈاکٹرز محسن ندیم لاہور اور سید محسن ثقلین ڈنڈوت (ڈالمیاں) کے رہائشی ہیں دونوں ڈاکٹرز عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔

دونوں ڈاکٹرز کی تعیناتی پر عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ آئندہ بھی ہمارے شہر میں سول ہسپتال میں عوام کو سہولیات فراہم کروانے میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.