پنڈدادنخان بار کونسل انتخابات، راجہ ضمیر احمد بشیر صدارت کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر میدان میں آگئے

0

کھیوڑہ: پنڈدادنخان بار کونسل کے انتخابات میں جوڑ توڑ شروع، راجہ ضمیر احمد بشیر صدارت کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر میدان میں آگئے۔

سابق صدر بار چوہدری خضر حیات ایڈووکیٹ صدر بار چوہدری شفقات حسین ایڈووکیٹ حافظ مشتاق احمد ایڈووکیٹ سردار محمد افضل ایڈووکیٹ اصغر خان بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے تمام گروپوں کے ساتھ راجہ ضمیر ایڈووکیٹ کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا۔

تمام وکلاء نے کہا کہ راجہ ضمیر احمد بشیرموجودہ وقت میں موزوں ترین امیدوار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ پوری بار کو متحد رکھیں گے اور تمام وکلاء کے مسائل کو احسن طریقے سے ختم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

راجہ ضمیر احمد بشیرنے تمام وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ساتھیوں کی امیدوں پر پورا اتروں گا اور انشاء اللہ کامیابی کے بعد تمام وکلاء برادری کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

راجہ ضمیر احمد کے پینل میں علی عرفان ملک ایڈووکیٹ نائب صدر دلاور خان صدیقی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری خواجہ مسعود الٰہی ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری موجودہ صدر چوہدری شفقات حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء راجہ ضمیر احمد کے پورے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.