پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پوسٹ چک اکا میں فرسٹ ریسپانڈ کورس کا انعقاد

0

دینہ: پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے لاہور،ایس ایس پی پنجاب ہائی وے اینڈ پٹرولنگ راولپنڈی ریجن راجہ شاہد نذیر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی جہلم تنویر امجد کی زیر نگرانی جوانوں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے چک اکا پوسٹ پر فرسٹ ریسپانڈ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

فرسٹ ریسپانڈ کو رس میں تمام چیک پوسٹوں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام پوسٹوں سے آئے ہوئے ملازمین کو ماسٹر ٹرینر وسیم انتصار اے ایس آئی اور غلام علی اے ایس آئی نے نوجوانوں کو فرسٹ ریسپانڈ کی ذمہ داریاں، مقاصد، اہمیت، فرسٹ ایڈ کے علاوہ دیگر موضوعات پر لیکچر دیئے اور عملی پریکٹکل بھی کروائے گئے۔

لیکچر اور پریکٹکل سے نوجوانوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوا۔کورس کے اختتام پر شرکاء کورس کا تحریری امتحان بھی لیا گیا۔مزید یہ کہ جب تک تمام افسران و ملازمان یہ کورس مکمل نہیں کر لیتے تب تک ان کورس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.