دینہاہم خبریں

پنجاب حکومت کے بھٹہ خشت کھولنے کے احکامات، تعمیراتی میٹریل سستا ہو جائے گا، شہریوں کی امید

دینہ: پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں سموگ سے بچنے کیلئے بند کئے گئے بھٹے ضلع جہلم سمیت دیگر اضلاع میں بھی کھولنے کے حکم پر شہریوں نے اطمینا ن کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھٹے بندہونے سے اینٹوں کا ریٹ دس ہزار تک پہنچ گیا تھااور تعمیراتی کام بند ہو گئے تھے جبکہ ہزاروں مزدوروں کا روز گار بھی بری طرح متاثر ہو ا۔

انہوں نے کہا کہ اب حکومت کی جانب سے بھٹے کھولنے کاحکم بہت اچھا ہے اس سے نہ صر ف اینٹوں کا ریٹ کم ہو گا بلکہ مزدوروں کا روزگار بھی بحال ہو جائیگا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button