جہلم

ضلع جہلم کے سینکڑوں پی ٹی سی ایل کے پینشنرز نے پنشن میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

جہلم: ضلع جہلم کے سینکڑوں پی ٹی سی ایل کے پینشنرزنے پنشن میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہر ین نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے ،چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹیلیفون کے سینکڑوں (ریٹائرڈ) ملازمین کا جہلم پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرین کی قیادت چوہدری محمد نواز سابق ٹیلیفون آپریٹر کر رہے تھے ، احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ افسران و ملازمین نے کہاکہ 2010 سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہیں کیا جارہا جبکہ دیگر تمام محکمہ جات کو باقاعدگی سے پنشن میں اضافے کے بعد پنشن کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔

2010 ء سے محکمہ ٹیلیفون کے ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی بھی نا معلوم وجوہات کی بناء پر نہیں کی جارہی ۔ پاکستان کورٹس بھی پی ٹی سی ایل پیشنرز کے حق میں فیصلے دے چکی ہے مگر ہمارے حکمرانوں کے کانو ں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، درجنوں ریٹائرڈ ملازمین کو پی ٹی ای ٹی اور پی ٹی سی ایل کے ارباب اختیار نے اپنی انا اور ضد کا مسئلہ بنایا ہواہے۔

مظاہرین نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج اوردھرنا دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ریٹائرڈ ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ریلی میں جہلم ، پنڈدادنخان ، دینہ ، سوہاوہ ، سرائے عالمگیر سے درجنوں سابق افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button