پنڈدادنخاناہم خبریں

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، دھریالہ جالپ میں غیر قانونی گندم کا گودام سیل

پنڈدادنخان: ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا کا دھریالہ جالپ میں گندم کے گودام پر چھاپہ مارا اور غیر قانونی طریقے سے ذخیرہ کی گئی گندم کے گودام کو سیل کر دیا۔

اے سی پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ گندم ذخیرہ کرنا پنجاب حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، غیر قانونی طریقے سے ذخیرہ کی گئی گندم محکمہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کی جائے گی۔

اے سی پنڈدادنخان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں چک شادی مرکز پر گندم کی خریداری کے بادانہ کا باقاعدہ اجرا شروع کر دیا گیا، آج پہلے دن تین ہزار بادانہ کا اجرا کیا گیا ہے، کسانوں کی سہولت کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button