جہلماہم خبریں

پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے باوجود ضلع جہلم کے پٹرول پمپس پر معمول کے مطابق ایندھن کی فراہمی جاری

جہلم: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان، ضلع جہلم میں پٹرول پمپ پر معمول کے مطابق ایندھن کی فراہمی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 نومبر کی صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور مطالبات مانے جانے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر میڈیا پر آتے ہی شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور پمپس پر رش لگ گیا۔ تاہم اس ہڑتال کے دوران بھی ضلع جہلم میں تمام پٹرول پمپس پر معمول کے مطابق ایندھن کی فراہمی جاری ہے۔

ادھر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپس جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔‘

اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف ان پیٹرول پمپس پر ایندھن ملے گا جو براہ راست کمپنی آپریٹ کرتی ہے البتہ پی ایس او کے وہ پمپس جو کسی اور کی ملکیت میں چلائے جارہے ہیں وہ بند ہوں گے۔ پی ایس او نے اس حوالے سے کمپنی کی زیر ملکیت چلنے والے پیٹرول پمپس کی فہرست بھی جاری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button