تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں نے حق نہ ملنے پر چھین لیا، چک نظام ریلوے پل کھول دیا گیا

0

پنڈدادنخان: تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کی کاوشیوں اور اہل علاقہ کے احتجاج نےچک نظام ریلوے پل موٹر سائیکل سواروں کیلئے کھلوا دیا۔ چک نظام ریلوے پل گزشتہ ایک سال قبل مرمت کے نام پر پل بند کر دیا گیا تھا، گزشتہ روز سینکڑوں طالبعلموں نے پل سے رکاوٹیں ختم کر کے کھول دیا تھا مگر گزشتہ رات ریلوے حکام نے پولیس کی مدد سے دوبارہ پل بند کر دیا جس پر عوام کی بڑی تعداد مشتعل ہوگئی۔

عوام نے پنڈدادنخان سے ملکوال جانے والی ٹرین چک نظام کے مقام پر ٹرین کو روکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا تھا جس پر ملکوال بھیرہ پنڈدادنخان کی انتظامیہ موقع پر پہنچی مگر مظاہرین نے ٹریک کھولنے سے انکار کر دیا، تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے اراکین جو موقع پر موجود تھے۔

مظاہرین اور ریلوے حکام، مقامی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذکرات کے بعد ٹرین کو ملکوال کیلئے روانہ کیا، ریلوے حکام نے یقین دلایا کہ چک نظام وکٹوریہ برج دوبارہ بند نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین نے صحافیوں کا شکریہ ادا جن کی بروقت عوامی احتجاج کی بروقت کوریج سے اس اہم مسئلہ کو اجاگر کیا اور عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرانے میں مدد کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.