جہلم

جہلم پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار۔ اسلحہ، شراب اور پتنگیں برآمد

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر جہلم پولیس نے بدرویگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3اشخاص کو گرفتار کیاجن کے قبضہ سے 1پسٹل 30بور معہ 3روند، رائفل 44بور معہ 20رونداور 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔

تھانہ دینہ کے محمد اعظم ایس آئی نے دوران بضمن تفتیش متعلقہ مقدمہ نمبر151/17بجرم395/412ت پ تھانہ دینہ میں ملزم طاہر صادق ولد محمد صادق سکنہ ہاؤسنگ کالونی شیخوپورہ سے پسٹل30بور معہ3روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ابرار علی ولد جہانداد قوم راجپوت سکنہ پکھوال سے 20ضرب روند زندہ رائفل 44بور برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم آفتاب محبوب ولد محمد یعقوب قوم شیخ سکنہ ڈھوک بابو اعظم جہلم سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپو ر شریف کے ضمیر حسین اے ایس آئی نے دوران گشت و پڑتال جرائم و بدرویہ گان پایا کہ مسمی محمد رضوان ولد فضل محمد قوم بھٹی سکنہ پنن وال نے اپنے قبضہ میں 1441عدد پتنگیں اور کیمیکل ڈورکی 5عدد گوٹھ اپنے قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جرم کیاہے۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button