ڈومیلی

میجر (ر) سعید کیانی کی کاوش سے بڑاگواہ میں 2 روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد

ڈومیلی: میجر(ر)سعیدکیانی کی کاوش سے بڑاگواہ میں 2 روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد، تقریباً 250کے قریب مریضوں کوچیک کیا عینکیں اور ادویات دی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں داتاپٹرولیم کے زیراہتمام اور میجر(ر)سعیدکیانی کے تعاون سے دو روزہ فری آئی کیمپ کاانعقاد کیاگیا۔

اس کیمپ میں علاقہ ڈومیلی کے دوردراز علاقوں سے مرد خواتین اور بزرگوں نے شرکت کرکے اپنی آنکھوں کا مفت معائنہ کرایا،میجر سعید کی جانب سے مریضوں کو فری ادویات اور عینکیں دی گئی۔

مردو خواتین کے بیٹھنے کی الگ الگ جگہ مختص کی گئی تھی، پینے کیلئے صاف پانی کے ٹینکیاں رکھی گئی، تمام آئے مریضوں کو دو دن ریفریشمنٹ بھی دی گئی۔

راجہ شعیب کیانی اور عبیداللہ کا کہنا تھا کہ اس کیمپ کا انعقاد ہم ہر سال کرتے ہیں جس میں میجر سعید کیانی کا اہم کردار ہے۔اس بار بھی ڈاکٹروں کی ٹیم لاہورسے آئی اور دو روز تک دن رات جاری رہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button