جہلم

ٹریفک پولیس جہلم کی لاؤڈ سپیکر پر صدائیں بے اثر، چنگ چی رکشہ مافیا کاغیر قانونی اڈہ چھوڑنے سے صاف انکار

جہلم: ٹریفک پولیس کی لاؤڈ سپیکر پر صدائیں بے اثر، مرز ا ہسپتال کے باہر چنگ چی رکشہ ڈرائیورز کاغیر قانونی اڈہ چھوڑنے سے صاف انکار، ٹریفک اہلکار باقاعدہ حصہ لیتے ہیں سواریاں اٹھانے پر روک تو نہیں سکتے، چنگ چی ڈرائیورز کی گفتگو، نئے ڈی ایس پی بھی مکمل طور پر بے بسی کی تصویر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے مرکز شاندارچوک میں واقع مرزا ہسپتال کے باہر چنگ چی رکشہ والوں نے عرصہ دراز سے چائے پینے کے بہانے غیر قانونی اڈے بنا رکھا ہے جو نہ صرف ہسپتال آنے والے مریضوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے بلکہ قریبی واقع بینک ، میڈیکل سٹور کا راستہ بھی بند کئے ہوئے ہے حالانکہ سرکاری طور پر منظور شدہ رکشہ سٹینڈ اس جگہ سے صرف 15فٹ دور ہے لیکن ہٹ دھرم اور نشئی رکشہ ڈرائیورز نے اپنی جاہلیت اور ہٹ دھرمی کی ضد برقرار رکھتے ہوئے غیر قانونی جگہ پارکنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
گزشتہ روز ٹریفک افسران کئی گھنٹے جگہ خالی کرنے کے اعلان کرتے رہے لیکن کسی ایک بھی ڈرائیور نے جگہ نہ چھوڑی جبکہ ٹریفک افسران اعلانات کرنے کے بعد چنگ چی رکشوں کے خلاف چالان یا جرمانہ کرنے کی بجائے دفتر لوٹ گئے۔
اس حوالے سے بعض چنگ چی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ہم نہ صرف پولیس افسران کو باقاعدہ نذرانہ دیتے ہیں بلکہ ان کی کئی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں ڈی ایس پی نیا ہو یا پرانا، ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ایک دن رکشے سڑک پر کھڑے کرکے احتجاج کرنا شروع کر دیں تو ساری انتظامیہ کے ہوش اڑ جائیں۔
دوسری طرف ٹریفک پولیس ترجمان کاحسب سابق اور روایتی طور پر کہنا ہے کہ ہسپتال کے باہر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button