جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد افضلSIانچارج چوکی مصری موڑ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسلم ولد اجمل خان ساکن نکہ خودر تحصیل و ضلع جہلم سے رائفل 8mmکلاشنکوف نما معہ 5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

عبدالرحمٰنSIتھانہ پنڈدادنخان نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم راجہ محمد عباس ولد ملازم حسین ساکن ہرن پور تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے بروقت گرفتاری پسٹل 30بور معہ روندز بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

فرخ بشیر ASI انچارج چوکی دھریالہ جالپ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عامر سہیل ولد محمد انار ساکن غریبوال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

عامر شہزاد T/ASIتھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم راجہ زاہد محمود ولد راجہ جمروز خان ساکن پیراغیب جہلم سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button