مقررہ حد سے زیادہ لوڈ کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں، 3 ڈمپرز تھانہ سوہاوہ میں بند

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کا مقررہ حد سے زیادہ لوڈ کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کاروائی ،100سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ ،3ڈمپرزتھانہ سوہاوہ میں بند۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین نے موٹر وہیکل ایگزامنر سلیم احمد نے ٹیم کے ہمراہ ڈومیلی روڈ پر مقررہ حد سے زیادہ لوڈ کرنے پر 100 سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی جبکہ خلاف ورزی کرنیوالے3 ڈمپرز کو ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تھانہ سوہاوہ میں بند کر دیا۔

سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین نے بتایا ہے کہ مقررہ حد سے زیادہ وزن لوڈ کرنے والی متعدد گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے ،انکا کہنا تھا کہ ٹیم کے ہمراہ زیادہ وزن لوڈ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.