جہلم

ضلع جہلم میں انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بنی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیوں کی کھلے عام فروخت جاری

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیوں کی کھلے عام فروخت جاری،گندم کومختلف وائرس اورکیڑوں سے بچاؤ کے لئے زہریلی گولیوں کی فروخت سر عام جاری ، زہریلی گولیوں کے استعمال سے خودکشیوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔

بدقسمتی سے مذکورہ گولیاں شہر اوردیہی حلقوں میں کھلے عام دکانوں اور چوہے مار گولیاں فروخت کرنے والوں سے باآسانی خریدی جا سکتی ہیں ۔اگر جائزہ لیا جائے تو زہریلی گولیوں سے خودکشی کا رجحان بڑھ جانے پر بھی کسی ذمہ دار کا حرکت میں نہ آنا لمحہ فکریہ سے کم نہیں ،گزشتہ کچھ عرصہ میں زہریلی گولیاں کھانے سے نا بالغ بچوں کی اموات کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق گولیاں اس قدر زہریلی ہوتی ہیں کہ انہیں اگر انسان سونگھ بھی لے تو اسکی موت واقع ہوسکتی ہے اور نگلنے کی صورت میں یہ گولی انسان کے دل، جگر اور پھیپھڑوں کو چند لمحوں میں ہی تباہ و برباد کر ڈالتی ہے۔

گولیوں کی کھلے عام فروخت کو روکنے کے لئے شہر کی سماجی رفاعی فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر سمیت ضلع بھرمیں زہریلی گولیوں کی سرعام فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہنگامی بنیادوں پر زہریلی گولیوں کی سرعام فروخت اوراس میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں نہ لائی گئی توانسانی زندگیاں بدستور خطرات میں گھری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button