دینہاہم خبریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفاترمیں فارم وصولی مراکز قائم کر دیئے

دینہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفاترمیں فارم وصولی مراکز قائم کر دیئے۔

ضلعی الیکشن کمشنر جہلم نے بھی 21 اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار میں موجود عوام کے ووٹ اندراج، حذف اور درستگی کے لیے اپنے دفتر میں فارم 21، 22 اور 23 وصول کریں۔

فارم جمع کرواتے ہوئے عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنا اصل شناختی کارڈ لازمی لائیں اور اگر اپنے کسی عزیز کا ووٹ بنوانا مقصود ہو تو ان کے اصل شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لائیں اور فارم کی پشت پر موجود اختیار نامہ بھی لازمی مکمل کریں اور جس کو اختیار نامہ دیا جائے اسکا نام و لدیت اور شناختی کارڈ نمبر لازمی درج کریں۔ فارم کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لازمی منسلک کریں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اختیار نامہ صرف والد، والدہ، خاوند/بیوی، بیٹے یا دختر کو دیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ کسی کا اختیار نامہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ ووٹ صرف اور صرف نادرا کے جاری کردہ شناختی کارڈ پر موجود عارضی یا مستقل پتہ پر درج کروایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ فارم عوام کی سہولت کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button