پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل ناکام، فرضی ریٹ لسٹ جاری ، دوکانداروں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کرلئے

0

جہلم: پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل ناکام، فرضی ریٹ لسٹ جاری ، دوکانداروں نے من مرضی کے ریٹ مقرر کرلئے، پرائس مجسٹریٹ غائب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کی سربراہی میں کام کرنے والے پرائس کنٹرول کمیٹی قیمتوں کو قابو رکھنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ہر ماہ اجلاس کے بعد فرضی ریٹ لسٹ جاری کر دی جاتی ہے جس کو دوکاندار اپنی دکانوں پر تو سجا دیتے ہیں لیکن ریٹ اپنی مرضی کے ہی لگاتے ہیں ۔

جہلم شہر میں عرصہ دراز سے گوشت، سبزی ، دالیں بیچنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ، پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ دو سال سے بڑھی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی زحمت نہیں کی، نہ کسی قسم کا چالان کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.