جہلم

ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کرسمس بازار لگا دیئے

جہلم: ضلعی انتظامیہ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کرسمس بازار لگا دیئے ہیں جہاں تمام اشیاء صرف خصوصا آٹا،چینی ،دالیں،سبزیاں،پھل،چکن اور گوشت بازار سے 10سستی دستیاب ہیں۔
یہ کرسمس بازار جہلم میں مشین محلہ، کرسچن کالونی، ریلوے روڈ دینہ، کرسچن کالونی کھیوڑہ، پنڈ دادنخان میں لگائے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مشین محلہ ، کرسچن کالونی اور ریلوے روڈ دینہ کے بازاروں کا دورہ کیا اور منتظمین کو ہدایت کی کہ صارفین کی سہولت کے لئے تما م اشیاء وافر مقدار میں دستیاب رہیں۔
انہوں نے آٹے کی سبسڈی داموں کا جائزہ لیا اور پھلوں او ر سبزیوں کی کوالٹی کو یقینی بنایا جانے کی ہدایت دی ۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کرسمس کی تقریبات کے دوران تما م چرچز کی مکمل صفائی اور سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
کرسمس بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے مسیح برادران کا کہنا تھا کہ بازار میں تمام ضروری اشیاء دستیاب ہیں او ران کی کوالٹی بھی عام دوکانوں پر دستیاب اشیاء صرف سے بہتر ہے۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ کرسمس بازاروں میں آٹا ، چینی ،بیف، مٹن، چکن، انڈے ، دالیں، چینی اور دیگر اشیا سستے داموں فروحت کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button