جہلم

سول ہسپتال میں تبدیلی نہ آئی، ڈیلی ویجز ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

جہلم: سول ہسپتال میں تبدیلی نہ آئی، ڈیلی ویجز ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، اکثریت کا تعلق سینٹری برانچ سے ہے گھروں میں فاقے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال جہلم میں صفائی کا سب سے اہم کام سرانجام دینے والے 80سے زائد سینٹری ورکرز اور دیگر ڈیلی ویجز ملازمین گزشتہ چار ماہ سے محکمہ صحت کے رویہ میں تبدیلی کے منتظر ہیں اور چار ماہ سے مسلسل تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بھوکے مررہے ہیں۔
کئی ملازمین نے بتایا کہ بجلی کے بل اور بچوں کی فیسوں کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کنکشن کٹ چکے ہیں جبکہ بچے سکولوں سے نکالے جارہے ہیں لیکن وزیرصحت یاسمین راشد، وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری صحت ، ڈی سی جہلم سمیت کسی شخص کو ہمارے مسائل کی پرواہ نہیں۔
سینٹری سٹاف نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور چار ماہ کی تنخواہ ادائیگی کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button