وکٹوریہ برج عوام کیلئے نہ کھولا گیا تو تاجر بھر پور شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔ انجمن تاجران پنڈدادنخان

0

پنڈدادنخان: وکٹوریہ برج عوام کیلئے نہ کھولا گیا تو تحصیل پنڈدادنخان و ملکوال کے تاجر بھر پور شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے، ریلوے چک نظام پل کا کام مکمل ہونے کے بعد بھی موٹر سائیکل سواروں کیلئے راستہ نہ کھولنا دونوں تحصیلوں کی عوام ،تاجروں اور مزدور طبقہ کیلئے سخت اذیت اور دشواری کا باعث ہے۔

یہ بات انجمن تاجران کے صدر شکیل احمد خواجہ ،جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر جمیل نے معروف صحافی چوہدری رفیق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں تحصیلوں کی عوام کو آنے جانے کیلئے صرف ایک کلومیٹر پل کراس کرنا پڑتا ہے پل نہ کھلنے کی وجہ سے عوام کو ادھر ادھر آنے جانے کیلئے سینکڑوں کلو میٹر سفر کرنا پڑتا ہے جو سر سر زیادتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر چند دنوں تک موٹر سائیکل سواروں کیلئے راستہ نہ کھولا گیا تو تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے تمام تاجر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتا ل کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.