جہلم

جہلم پریس کلب میں چوری ہونے والے سامان سے متعلق تحریری درخواست ڈی پی او کو دے دی گئی

جہلم: صدر جہلم پریس کلب نے چوری ہونے والے سامان سے متعلق تحریری درخواست ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو دے دی ،ڈی پی او جہلم ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے فوری طور پر ڈی ایس پی سٹی سرکل فیصل سلیم کو کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر جہلم پریس کلب ملک وسیم اختر نے جہلم پریس کلب کی بلڈنگ سے چوری ہونے والے قیمتی سامان کے متعلق ایک تحریری درخواست ڈی پی اوجہلم کے آفس میں ان کو دی۔

ڈی پی او جہلم نے فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل فیصل سلیم کو احکامات جاری کیے کہ جہلم پریس کلب میں ہونے والی چوری سے متعلق ملزموں کو سراغ لگاکر ان سے چوری ہونے والا سامان برآمد کروایا جائے۔ اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد بھی صدر جہلم پریس کلب ملک وسیم اختر کے ہمراہ تھی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے پریس کلب سے چوری ہونے والے سامان کی برآمدگی کے لیے بھر پور کوشش کی جائیگی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button