دینہ

منگلا روڈ دینہ میں ٹریفک کا بے ہنگم رش،گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں، شہری بری طرح پھنس گئے

دینہ: منگلا روڈ میں ٹریفک کا بے ہنگم رش ،گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں ،شہری بری طرح پھنس گئے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہو نے لگا پولیس اہلکار سارا دن خوش گپیوںمیں گزارنے لگے، عوام کا شدید احتجاج ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر کی معروف ترین منگلا روڈ پر ٹریفک کا بے پناہ رش گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنوں کے باعث لوگ گاڑیوں میں پھنس کر رہ جاتے ہیں سارا دن ٹریفک جام ہونے کے باعث لوگوں کا جینا حرام ہو گیا گاڑیوں کا رش ہونے کی وجہ سے دفاتر اور سکولوں میں جانے والے بری طرح متاثر ہو کر رہ جاتے ہیں۔

ٹریفک پولیس اہلکار سارا دن روڈ پر کھڑے ہوکر خوش گپیوں میں مصروف دکھا ئی دیتے ہیں جنہیں کو ئی پوچھنے والا ہی نہیں منگلا روڈ پر گاڑیوں کی لائنیں لگنے کے باعث شہری منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے کرنے لگے۔

عوام نے اعلی احکا م سے اپیل کی ہے کہ منگلا روڈ پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہری اس اذیت سے بچ سکیں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے ۔

دوسری طرف ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ ناجائز تجاوزات کی وجہ سے منگلا روڈ کا نظام درھم برھم رہتا ہے،اگر منگلا روڈ سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہو جائے تو ٹریفک کی روانی میں بہتری آ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button