ڈاکٹر رشید گِل دانش کے شعری مجموعے ’’خوابوں کے گھروندے‘‘ کی تقریبِ رونمائی و پذیرائی

0

پنڈدادنخان: پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ ، اسلام آباد کے زیرِ اہتمام کینیڈا سے تشریف لائے ہوئے شاعر، نغمہ نگار اور کالم نگار جناب ڈاکٹر رشید گِل دانش کے شعری مجموعے ـ’’ خوابوں کے گھروندے‘‘ کی تقریبِ رونمائی و پزیرائی بتعاون اکادمی ادبیات پاکستان، اشارہ انٹرنیشنل ، بزمِ شعر وادب اور مسیحی سخنور کونسل، اکادمی ادبیات ، ایچ ایٹ ، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت ہمہ جہت شاعر، مترجم اور گیت نگار جناب علی اکبر عباس( تمغہ امتیاز) نے فرمائی۔ جناب ڈاکٹر عادل امین از لاہور مہمانِ خصوصی تھے جبکہ ڈاکٹر علی یاسر(اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکادمی ادبیات) اور فادر مختار عالم مہمانانِ اعزازی تھے۔پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈ اسلام آباد کے صدر، جناب خالد عمانوایل نے نظامت کی۔

اس تقریب میں ڈاکٹر جنید آزر، ڈاکٹر کاشف عرفان، سیف الرحمان سیف ، پاسٹر ڈیئنل صلیبی نے کتاب اور صاحبِ کتاب پر شاندار الفاظ میں اظہارِ خیال کیا۔ شہباز چوہان اور ایوب جوزف نے منظوم خراج پیش کیا جبکہ اطہر ضیاء نے صاحبِ شام کا کلام تحت الفظ میں پڑھ کر حاضرین محفل سے داد و تحسین حاصل کی۔

خراب موسم کے باوجود لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سے شائقین ِ علم ادب، اہلِ قلم، دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور پاکستان کرسچن رائٹرز گلڈپنجاب کے صدر یوسف ناز نے شرکت کر کے تقریب کو شاندار اور یادگار بنا دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.