دینہ

دینہ کے علاقہ پنڈوری میں ڈی ایس پی صدر سرکل کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

دینہ: عوام کو انصاف دہلیز پر پہنچانے کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری، تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، اہلیان علاقہ نے اپنے مسائل بیان کیے، موقع پر ہدایات جاری کی گئیں، عوام کی طرف سے کھلی کچہریوں کے سلسلہ کا سراہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں محمود احمد شاہ ڈی ایس پی صدر سرکل نے جامع مسجد پنڈوری تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے، سرکل افسران نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کو سنا اور سائلین نے اپنے مسائل بیان کیے جس پر سرکل افسران نے موقع پر احکامات جاری کیے۔

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں سرکل افسران کی طرف سے شہریوں کی درخواستوں پر انکوائریوں کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔

کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ او کی موجودگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جائے گا، کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، عوام کی اکثریت نے خوش آہند قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button