جہلم

جہلم میں مثبت تبدیلی، شہریوں نے آپریشن سے پہلے ہی رضاکارانہ طور پرتجاوزات ختم کرنا شروع کردیں

جہلم: جہلم میں مثبت تبدیلی، شہریوں نے اب اپنے علاقہ میں آپریشن سے پہلے ہی رضاکارانہ طور پرتجاوزات ختم کرنا شروع کردیں۔

جہلم شہر کے جن علاقوں میں ابھی آپریشن نہیں ہوا وہاں لوگوں نے اب خود تجاوز ختم کر نا شروع کر دیا ہے اور آپریشن سے پہلے ہی اپنے گھروں یا دوکانوں کے سامنے سے تجاوزات گرا کر یا ہٹا کر اچھا شہری ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں،،اس سے نہ صرف انتظامیہ کو سہولت ہوگی بلکہ وہ اپنے نقصان سے بھی بچ رہے ہیں اور وہ اپنے شیڈ یا سامان خود اکھاڑ کر دوسری جگہ قبل ازوقت منتقل کر رہے ہیں۔

اس میں اندرون شہر کے علاوہ بلدیہ جہلم کے دیگر وارڈز بھی شامل ہیں جہاں اب عوام میں شعور آچکا ہے اور وہ خود اس کام میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے لگے ہیں،کیونکہ عوام کو اندازہ ہو چکا ہے کہ انہیں کسی قسم کا ریلیف نہیں ملے گا لہٰذا وہ ذہنی طور پراب فیصلہ کر چکے ہیں کہ بجائے انتظامیہ بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کرے وہ خود ہی رضا کارانہ طور پر اپنے گھروں اور دوکانوں کے سامنے کی ہوئی تجاوزات کو ختم کر کے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button