دینہاہم خبریں

ن لیگی میاں عنصر گروپ نے پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ یاور کمال کی حمایت کا اعلان کر دیا

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 25 راجہ یاور کمال کی میاں عنصر محمود (مرحوم) کے گھر آمد، مسلم لیگ ن کے میاں عنصر گروپ کے رہنماؤں نے راجہ یاور کمال کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع سابق چیئرمین بلدیہ میاں عنصر محمود(مرحوم) کے بیٹے میاں علی عنصر، میاں آصف محمود صدر مسلم لیگ ن دینہ، میاں ناصر، راجہ اسدی، عارف اعوان اور زاہد بٹ سمیت پورے میاں عنصر گروپ نے راجہ یاور کمال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے میاں عنصر گروپ کا کہنا ہے کہ ہم مسلم لیگی ہیں، گھرمالہ خاندان کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ ٹکٹ کی تقسیم پر مسلم لیگ ن ضلع جہلم میں دھڑے بندی کا شکار ہو چکی ہے، متعدد لیگی عہدے دار استعفے دے چکے ہیں جبکہ لیگی امیدوار ایک دوسرے کے خلاف ووٹ مانگ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button