جہلم

جہلم تا پنڈدادنخان شاہراہ کا مرزا آباد چونگی نمبر 5 تا ڈھوک منور کا حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جہلم: شہر جہلم تا پنڈدادنخان شاہراہ کا مرزا آباد چونگی نمبر 5تا ڈھوک منور کا حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی بنیادی وجہ بھاری ٹریفک کا ڈی سی جہلم کی پابندی کے باوجود بھی خلاف ورزی کرنا ہے۔

بڑے بڑے ڈمپر ،ٹرک،ملوٹ سٹون کریش مشینوں سے اوورلوڈنگ کر کے اس روڈ سے گزرتے ہیں حالانکہ اس روڈ کا کچھ حصہ مرزا آباد سے جمیل ٹاؤن تک اب جہلم سٹی میونسپل کمیٹی کا حصہ ہے اور قانون کے مطابق ہیوی ٹریفک اس روڈ سے نہیں گزر سکتی بلکہ اس کا متبادل راستہ ڈھوک منور تا جی ٹی روڈ بائی پاس ہے مگر یہ ٹرک ڈرائیور قانون شکنی کرتے ہوئے نہ صرف روہتاس روڈ کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں جو کہ پنڈدادنخان روڈ کا حصہ ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ روڈ کے دونوں اطراف آبادیاں اور دیہات ہونے کی وجہ سے حادثات بھی آئے روز ہوتے ہیں۔

اس سلسلہ میں اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ان ڈمپرز اور ہیوی ٹرکوں کے خلاف کاروائی کی جائے اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کے عملہ کی مرزا آباد روہتاس روڈ چوک اور ڈھوک منور چوک میں ڈیوٹی لگائی جائے جو ان کو ڈی سی جہلم کے حکم کے مطابق صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک اس مصروف ترین شاہراہ پر آمدورفت سے روکیں اور ان کو ڈھوک منور بائی پاس استعمال کرنے کی ترغیب دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button