جہلماہم خبریں

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ہونے والی تقریبات میں بچوں سے ڈانس کرانے پر پابندی عائد

جہلم: حکومت پنجاب نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں منعقد کی جانے والی تقریباب تقسیم انعامات، پیرنٹس ڈے، ٹیچرز ڈے، مینا بازار سمیت دیگر تمام تقریبات میں بچوں سے ڈانس کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم جہلم کے بعض سکولوں کے ہیڈز بچوں سے پاکستانی اور انڈین گانوں پر ڈانس کرانے سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں جس کی پچھلے کئی ماہ سے پنجاب حکومت کو شکایتیں موصول ہورہی تھیں جس کی وجہ سے یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

جہلم سمیت پنجاب بھر کے ڈپٹی ڈی ای اوز اپنے علاقے میں واقع سکولوں میں عائد ہونے والی پابندی کے احکامات پر عمل درآمد کرائیں گے، احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کے اساتذہ و ہیڈز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جہلم سمیت پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں میں ثقافت اور مذہب سے ہٹ کر کوئی کام نہ کیا جائے۔بچوں سے غیر اخلاقی ڈانس کرانے والے سکولوں کا لائسنس بھی معطل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button