گورنمنٹ پرائمری سکول بھوجوموڑہ میں سالانہ رزلٹ ڈے کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

0

ڈومیلی: گورنمنٹ پرائمری سکول بھوجوموڑہ میں سالانہ رزلٹ ڈے کی رنگارنگ تقریب ،تقریب کے مہمان خصوصی سعدیہ خان راجہ جہلم فورم ،سفیرحمزہ طاہر پرنسپل العصرسکول بڑاگواہ فیصل ہاشمی اے ای او بڑاگواہ مرکزتھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول بھوجوموڑہ بڑاگواہ مرکزمیں سالانہ رزلٹ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب کا آغاز باقائدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا،اورخوبصورت نعت بھی پیش کی گئی،ایک پرائمری اور سرکاری سکول ہونے کے باوجود بھی علاقے میں بڑی تقریب منعقد کی گئی۔

طلباء و طالبات نے پاک آرمی سے اظہاریکجہتی،کشمیرمیں ظلم وبربریت ،پنجاب کی ثقافت پر ٹیبلو پیش کر کے خوب دات وصول کی،اوراس تقریب میں آئے ہوئے والدین کو رونے پر مجبورکردی ،کئی والدین بچوں کی پرفامس دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔

فیصل ہاشمی اے ای او بڑاگواہ مرکز نے خطاب میں کہاکہ آج میں بہت خوش ہوں اس سکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت دیگر سٹاف کا جنہوں نے محنت کی اور بچوں نے شاندار پرفامس دیکھاکر پروگرام کو کامیاب بنایا ان سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں یہ سرکاری سکول بھی کسی پرائیویٹ سکول سے کم نہیں،جب والدین اساتذہ پر اعتماد کریں گے تو آپ کے بچے کامیاب ہوں گے سب والدین سے گزارش ہے کے اپنے بچوں کو گورنمنٹ کے سکولوں میں داخل کروائیں۔

سعدیہ خان راجہ نے خطاب میں کہا،کہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی،جب میں سکول میں داخل ہوئی توحیران ہوگئی کہ میں نے سوچا کسی پرائیویٹ سکول میں داخل ہوئی ہوں، ماشاء اللہ اس سکول کے سٹاف نے محنت کی اور آج انکو پھل حاصل ہوگیا، بچوں کی محنت آپ سب کے سامنے ہے،میں کئی سکولوں میں گئی اس طرح کا سکول پہلی بار دیکھا،جویہاں کا ماحول ہے اور کسی سرکاری سکول میں نہیں۔

انکے علاوہ دیگر مرکز سے آئے مہمان اے ای اورز نے بھی خطاب کیا اور مبارکباد پیش کی ،اور نمایاں پوزیشن ہولڈرمیں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ،اس تقریب میں بچوں کے والدین اہلیان علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات ،بڑاگواہ مرکز میں کے دیگرسرکاری سکولوںکے اساتذہ نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.