پولیس عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئے تا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ ملے۔ سید حماد عابد

0

سوہاوہ: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدات سوہاوہ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں آصف مسعود DSP/SDPO سوہاوہ سرکل ،انسپکٹر منیب اقبال SHO تھانہ ڈومیلی او ر سب انسپکٹر ذوالفقارعلی SHO تھانہ سوہاوہ نے شرکت کی ۔

کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ میں سوہاوہ سرکل میں ہونی والی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے افسران کو حکم دیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےسائنسی طریقوں کو اپنا یا جائے، سوہاوہ سرکل میں اضافی موبائل وین بھی گشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مغلاں آباد چوکی اور پڑی درویزاں چوکی پر بھی مزید نفری تعینات کی جائے گی، میٹنگ میں افسران کی گشت کا پلان بھی مرتب کیا گیا، محافظ اسکواڈ بھی گشت پر مامور ہوں گے۔

اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کا کہنا تھا کہ محافظ اسکواڈ کا کام فرسٹ ریسپونڈرکا ہے۔ نیز سابقہ POs کی گرفتاری کے لیے بھی موثر پلان مرتب کیا گیا۔

افسران کو کمیونٹی پولیسنگ کے تحت کام کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا پولیس عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئے تا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ ملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.