سوہاوہاہم خبریں

درخت لگانا ایک صدقہ جاریہ ہے،پاکستان میں درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ طارق علی بسرا

جہلم: پاکستان کی ترقی میں درخت ایک ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ درخت لگانا ایک صدقہ جاریہ ہے اور اس وقت پاکستان میں درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے زیادہ سے زیادہ درخت اگانے پرپاکستان میں ماحولیات آلودگی میں کمی واقع ہوگی اور مختلف مہلک بیماریوں سے نجات پائی جاسکتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ طارق علی بسر نے گورنمنٹ گرلز کالج سوہاوہ میں پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ آج سوہاوہ میں 500 پودے مفت تقسیم بھی کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کو فروغ دینا عظیم شہریوں کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

ڈی ایف او ملک ساجد قدوس نے کہا ہے کہ شہری پودوں کے حصول کے لئے ڈویژنل فارسٹ دفتر جہلم سے رجوع کریں۔تقریب کے موقع پر کالج کی پرنسپل، اساتذہ کرام اور طلبہ نے مل کر 250 پودے لگاکر انکی حفاظت کا ذمہ بھی لیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button