دینہاہم خبریں

دینہ اور پنڈدادنخان پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 10 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قائد اعظم ٹاؤن جاز ٹاور پلاٹ پر ریڈ کیا اور 6قمار بازوں حسین سجاد، محمد عدنان، آفتاب واجد، رضوان علی، عمر رفیق اور رضا علی کو رنگے ہاتھوں جواء کھیلتے گرفتار کر لیا۔

دینہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 28940 روپے، 6 عدد موبائل فونز، 1 عدد موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ادھر تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خواجہ شکیل سنوکر کلب پر ریڈ کیا اور 4 قمار بازوں محمد امجد، تنویر محمود، لیاقت علی اور محمد سلیم کو رنگے ہاتھوں جواء کھیلتے گرفتار کر لیا۔

پنڈدادنخان پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم مبلغ 68060 روپے، 2 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button