میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان اور ضلع کونسل جہلم میں کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہیں۔ فواد چوہدری

0

پنڈدادنخان: کھیوڑہ کے بعد میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان اور ضلع کونسل جہلم میں تحریک عدم اعتماد کی تیاریاں زورو شور سے شروع ہوگئیں، میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان اور ڈسٹرکٹ کونسل جہلم میں ہمارے نمبر پورے ہیں کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے، پنڈدادنخان میں ہمارے آنے والے چیئر مین راجہ گلزار احمد جنجوعہ ہی ہوں گے۔

یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے چیئر مین پریس کلب حکیم سید اختر علی شاہ بخاری سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنڈدادنخان شہر کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے، شہر کے جن علاقوں گلیوں اور محلوں میں سیوریج کانظام نہیں ہے وہاں پر سیوریج سسٹم مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی صفائی اور واٹر سپلائی سکیموں کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی ہو سکے، واپڈا حکام کو ہدایت کر دی ہے کہ علاقے میں بجلی کے وولٹیج کی کمی اور جہاں جہاں بجلی کی تاریں لٹکی ہوئی ہیں ان کو فوری درست کریں تاکہ آمدہ موسم گرما میں کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.