وائلڈلائف کے تحفظ کیلئے اہم اجلاس، ڈپٹی کمشنر جہلم کا غیر قانونی شکار پر پابندی کا فیصلہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے زیر صدارت وائلڈلائف کے تحفظ کیلئے اہم اجلاس ،غیر قانونی شکار پر پابندی کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ا جس میں وائلڈلائف محکمے کے ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمدربنواز، ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف عاصم چیمہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، اور دیگر افسران موجود تھے ۔ڈی او وائلڈ لائف عاصم چیمہ نے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے حوالے سے اب تکل کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کنزر ویشن کمیٹیز کو فعال کریں اور کسی بھی شخص کو غیر قانونی طور پر شکار کرنے کیلئے ہرگز اجازت نہیں دی جائے، غیرقانونی شکار کرنے والے کسی بھی فرد کو پکڑا جاتاہے تو اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مشکوک شخص ہے جوکہ غیر قانونی طور پر شکار کرتے ہیں انکو پابند بنایا جائے کہ وہ کسی صورت میں غیر قانونی شکار نہ کریں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی کیاجائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.