دینہ

منگلا روڈ اور ریلوے روڈ دینہ ٹریفک مسائل حل کے لیے لفٹر کی اشد ضرورت درپیش ہے۔ شہری حلقے

دینہ: منگلا روڈ، ریلوے روڈ دینہ ٹریفک مسائل حل کے لیے لفٹر کی اشد ضرورت درپیش، کار مالکان منگلا روڈ پر اپنی کاریں غیر قانونی پارک کر جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق منگلا روڈ دینہ، ریلوے روڈ دینہ پر آئے روز ٹریفک درپیش ہیں جس کے حل کے لیے کار لفٹر کا ہونا وقت کی ضرورت ہے ۔

سروے کے دوران معلوم ہوا کہ اکثر کار مالکان اپنی گاڑیاں غلط پارک کر کے کئی کئی گھنٹے بازار شاپنگ کے لیے چلے جاتے ہیں۔ اگر لفٹر کی سہولت میسر ہو تو لفٹر کے ذریعے ان غیر قانونی طور پر پارک کی گئی کاروں کو ہٹا کر بھاری جرمانے کیے جائیں تاکہ ٹریفک کے اس سب سے بڑے مسئلہ کو حل کیا جا ئے ۔اس کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاوزات بھی ٹریفک کی روانی متاثر کر رہے ہیں۔

سروے کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار کی کمی بھی ٹریفک مسائل حل کرنے میں مشکلات کا شکار ہے اس لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور ڈی ایس پی ٹریفک جہلم سے عوامی مطالبہ ہے کہ کم از کم دینہ شہر کے لیے 6سے8پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں ۔

عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کے مسائل کا فوری حل کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button