دینہاہم خبریں

چوہدری زاہد اختر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے دوبارہ صدر منتخب، نوٹیفکیشن جاری

دینہ: چوہدری زاہد اختر پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے دوبارہ صدر منتخب، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب ریجن کے صدر صداقت علی عباسی (ایم این اے )نے پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر، چوہدری سعید مونن سنیئر نائب صدر، راجہ شاہنواز (احمد آباد ) نائب صدر ،ملک محمد یاسین نائب صدر اظہر شاہ زیدی جنرل سیکرٹر ی، سجیل ظفر کیانی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ہدایت جندران، سید مطلوب شاہ ، چوہدری محمد انور ساگری ،راجہ شفقت جبکہ چوہدری رضا اشرف کیپری فنانس سیکرٹری، عثمان بٹ انفارمیشن سیکرٹری ،چوہدری طاہر آصف سیکرٹری ممبر شپ منتخب ہوئے۔

اس موقع کارکنا ن نے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد پیش کی اور کہاکہ حقیقی ورکر زکو ان کا حق ملاہے، حقیقی ورکر سامنے ہیں یہ لوگ اصل پی ٹی آئی کا چہرہ ہیں جن کی پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close