ممتاز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دینہ کے گاؤں چک دادو میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

0

دینہ کے نواحی گاؤں چک دادو میں ممتاز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد، یہ فری آئی کیمپ بریگیڈیئر تصور حسین کی سرپرستی میں ہوا جبکہ یو کے گلاسگو سے ماہر ڈاکٹر ز کی ٹیم نے ڈاکٹر سہیل مجید کی سربراہی میں مریضوں کا معائنہ کیا، ایم پی اے سبرینہ جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں چک دادو(دادووال) میں ممتاز فاؤنڈیشن (دادووال) کے پلیٹ فارم سے ایک فری کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں برطانیہ گلاسگو سے ڈاکٹر سہیل مجید کی سربراہی میں ایک ٹیم نے200کے قریب غریب اور مستحق معائنہ کیا اور مفت ادویات بھی دیں،جبکہ اس کے علاوہ 30مریضوں کے کالا موتیاکے آپریشن بھی کیے گئے۔

علاقہ مکینوں نے ممتاز عسکری شخصیت بریگیڈیئر تصور حسین کی اس کاو ش کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے علاقہ اور گردونواح کے دیہاتوں میں بسنے والے مستحق افراد کا خیال رکھتے ہیں یہ کیمپ بھی اسی سلسلہ میں ان کی ایک اچھی کاوش ہے اللہ تعالیٰ ان کو اس نیک کام کا اجر دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.