پنڈدادنخاناہم خبریں

کھیوڑہ کے خطرناک پہاڑی سڑک پر ڈکیتی کرنے والے ڈکیت جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔ ڈی پی او جہلم

پنڈدادنخان: کھیوڑہ چوآسیدن شاہ روڈ جوکہ خطرناک پہاڑی سلسلہ ہے اور کچھہ عر صہ سے یہاں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ڈکتیوں کی وارداتیں ہو رہی تھی اس سلسلے میں ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حمادعابد نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پولیس چوکی کھیوڑہ میں ایک طویل میٹنگ کی۔
میٹنگ میںڈی ایس پی سیلم خٹک،ایس ایچ او عقیل عباس، سب انسپکٹر راجہ آصف، پی آر او ضمیر حسین، محرر ظہیر عباس تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے جنرل سیکر ٹری یونس شہباز،پی ٹی آئی کے رہنما ملک عبید انوار،مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدار آدم خان،راجہ غفار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی سیلم خٹک اور چوکی انچارج عبدالمالک نے ڈی پی او کو پہاڑی سلسلے کے دشوار گزار موڑوں پر جہاں ڈاکو ڈکیتی کر کے فرار ہو جاتے ہیں نقشے کی مدد سے روشنی ڈالی۔
ڈی پی او جہلم نے افسران کو ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں بنائی گئی حکمت عملی پر ہدایات جار ی کیں اور رات دن گشت کے نظام کی بہتری کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت فوری مہیا کر دی گئی اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی نفری میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔
اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈی پی او جہلم سید حماد عابد نے کہا کہ ڈاکو خطرناک پہاڑی سلسلہ کے دشوار گذار راستوں اور رات کی تاریکی کی وجہ سے واردات کے بعد فرار ہو جاتے ہیں لیکن ملزم کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو آخر کار قانون کے شکنجے میں آ ہی جاتا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمہ کرنے کے لیے عوام اور صحافیوں کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ کھیوڑہ چوآسیدن شاہ خطرناک پہاڑ ی سڑک پر ڈکیتی کرنے والے ڈکیت بہت جلد گر فتار کر لیے جائیں گے رات دن گشت کے نظام کو انتہائی متحرک کر دیا گیا ہے مقامی لوگ جرا ئم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس سے تعاون کریں تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہری اور صحافی اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔پہاڑی سلسلے میں جرائم پر قابو پانے کے لیے چکوال پولیس سے بھی رابطے میں ہیں اور بہت جلد کومنگ اپریشن کر کے پہاڑی سلسلے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button