ڈپٹی کمشنر جہلم کا تعینات ہوتے ہی ایک احسن اقدام، سول ہسپتال میں ایوننگ او پی ڈی کا قیام عمل میں آگیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کا تعینات ہوتے ہی ایک احسن اقدام، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایوننگ او پی ڈی کا قیام عمل میں آگیا اس کے لیے مریضوں کے بیٹھنے کے لیے وسیع جگہ کا انتظام بھی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا اور ایم ایس کو ایوننگ او پی ڈی فور ی طورپر شروع کرنے کے احکامات جاری کیے اس سے قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم میں مریضوں کے لیے یہ سہولت نہ تھی۔

فوری طور پر ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اب ایوننگ او پی ڈی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور مریضوں کے بیٹھنے کے لیے بھی جگہ کا بندوبست ہوگیا ہے جس کے لیے وسیع جگہ مختص کر دی گئی ہے ۔

جہلم کی شہری تنظیموں نے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ کی اس کاوش پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.