پنڈدادنخان

دریالہ جالب میں دیہات صفائی مہم بری طرح ناکام اور کاغذی کارروائی تک محدود

پنڈدادنخان(میاں ناصرعلوی سے) دریالہ جالب میں دیہات صفائی مہم بری طرح ناکام اور کاغذی کاروائی تک محدود، نالیوں کا گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں پر نکلنے سے دریالہ کے باسیوں کو موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ۔ علاقہ کی عوامی، سماجی، رفاعی اورفلاعی عمائدین نے وزیر اعلی پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے تمام اضلاح میں دیہاتوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے پروگرام شروع کیا گیا مگر ضلع جہلم کے بیشتر دیہاتوں کی طرح دریالہ جالب میں تاحال ستھرائی کا کام جوں کا توں ہے اورنہ صفائی ستھرائی مناسب انتظام کیا گیا بلکہ گندگی کے ڈھیرسٹرکوںاور گلیوں کے ارد گرد انتظامیہ کے منہ چڑھا رہے ہیں۔ نالیوں کا گندہ پانی گلیوں میں آنے کیوجہ سے ایک طرف باسیوں کو گھروں سے نکلنے سے شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔موذی بیماریاں بھی پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔

باسیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے صفائی دیہات پروگرام کاغذی کاروائی تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے اور فرائض میں غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کروائی جائے تاکہ بیماریاں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button