دینہ

حکومت کا بڑا فیصلہ، مزدوروں محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت میں 2 ہزارروپے کا اضافہ کردیا گیا

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ ، مزدوروں محنت کشوں کی کم از کم ماہانہ اجرت میں 2 ہزارروپے کا اضافہ کردیا گیا۔

پنجاب مینیمم ویجز بورڈ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت کارکنوں کی ماہانہ کم از کم اجرت 17500سے بڑھا کر 19500کر دی گئی اور کم از کم روزانہ اجرت 750 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔

پنجاب میں کم از کم اجرت کا تعین کرنے والے بورڈ نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے فریقین کو ایک ماہ میں اپنی تجاویز اور اعتراضات سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ لیبرکے ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کم از کم اجرت میں اضافہ تحریک انصاف کی مزدور دوست پالیسیوں کا عکاس ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ویژن کمزور اور پیسے ہوئے طبقہ کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں مزدوروں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

محکمہ لیبر پنجاب صوبہ کے مزدوروں اورانکے اہل خانہ کو صحت ،تعلیم اور رہائشی سہولیات فراہم کر رہا ہے، آئی ٹی ریفارمز سے محکمانہ امور میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے ڈپارٹمنٹ کی استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ لیبر کے زرائع کے مطابق مزدروں کو علاج کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے جہلم ، کھیوڑہ میں سوشل سکیورٹی اسپتال موجود ہیں ، رجسٹرڈ ورکرز کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کمپیوٹرآئزڈ سوشل سکیورٹی کارڈز جاری کئے گئے ہیں، مزدوروں کے ذمہ 40 روپے ماہانہ کنٹری بیوشن ختم کرکے انہیں سالانہ 4.5 ارب کا ریلیف دیاجائیگا۔

سوشل سکیورٹی جرمانے کی مد میں صنعتکاروں کو 5.5 ارب کا ریلیف دیا گیا ہے، پنجاب وکرز ویلفیئر کے 65 سکولوں میں مزدروں کے 55 ہزار بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button