جہلم

جہلم پولیس کے متعدد اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدوں پر پرموٹ کر دیاگیا

جہلم پولیس کے متعدد اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے عہدوں پر پرموٹ کر دیاگیا، پرموشنز بہتر کارکردگی کی بنیاد پر کی گئیں۔سرکاری ملازمین کی پرموشن کارکردگی کی بنیاد پر کی جاتی ہے ، اے سی آرز بہتر ہونا ملازم کے لئے باعث فخر ہوتا ہے خدا نہ کرے اگر اے سی آر بہتر نہ ہو تو اہلکار کی ترقی متاثر ہوسکتی ہے، قوی امید ہے کہ ترقی پانے والے پہلے سے بڑھ کر پولیس کی نیک نامی کاباعث بنیں گے اور عوام کی جان مال کی حفاظت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے سے سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرپولیس لائن میں ایک پر وقار پروموشن تقریب منعقد کی گئی ، ترقی پانے والوں میں ا ے ایس آئی چوہدری اللہ دتہ کو ایس آئی ،محمد اسد، اشفاق احمد، ماجد گلزار، چوہدری عاطف سہیل، ز اہدرضا کواسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے کراؤن لگائے گئے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی محمد ابراہم وڑائچ، ڈی ایس پی صدر چوہدری محمد اکرم گوندل، ڈی ایس پی ٹریفک میاں ارشد محمودسمیت دیگر افسران اور پولیس اہلکار موجو تھے ، ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارک بادیں دی گئیں اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے پولیس افسران و اہلکار وںسے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ پروموشن حاصل کرنے والے افسران اپنی بہترین صلاحیتوں اور ڈیوٹی سے لگاؤ کے باعث وقت پر ہی ترقی پاگئے جو ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت احسن انداز میں ادا کریں ، مجھے جہلم پولیس اور اپنی ٹیم پر فخر ہے جو عوام کی جان و مال اور امن وامان کی بہتری کے لیے جان فشانی سے کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ نئے ترقی پانے والے آفیسران پہلے سے بھی زیادہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور مخلصی سے ادا کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کریںگے اور پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں گے، اس موقع پر رانا نوید الحسن ، چوہدری مشتاق ، چوہدری عارف نے پرموٹ ہونے والے پولیس افسران کو تحائف پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button