جہلماہم خبریں

جہلم میں پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان نے گھریلو ناچاکی پر خود کشی کر لی

جہلم: تھانہ صدر کے علاقہ بیگ پور میں پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان نے گھریلو نا چاکی پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق برطانوی شہری طاہر حسین دو سال قبل پاکستان آیا متوفی کا زیادہ تر خاندان بیرون ملک مقیم ہے گاڑیوں خریدو فروخت کا کام کرتا تھا اور عالی شان کوٹھی میں رہائش پذیر تھا،متوفی طاہر کا والد چاہتا تھا کہ وہ برطانیہ واپس جاؤ۔

پولیس کے مطابق طاہر حسین کی اپنے والد کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اس نے کھلی زمینوں میں جا کر تیس بور پستول سے دل پر گولی مار کر خود کشی کر لی،اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو 1122کے عملہ نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button