پنڈدادنخان

ریونیو کچہری کے انعقادکا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین

پنڈدادنخان: پنجاب حکومت کی ہدایت پر اے سی افس میں ریونیو کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، گررداور، پٹواریوں سمیت سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو کچہری کے انعقادکا مقصد عوام کو ایک چھت کے نیچے تمام سہولتیں فراہم کرنا ہے، حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہ کے پہلے دفتری دن کچہری کا انعقاد ہو گا۔
اے سی پنڈدادنخان کا کہنا تھا کہ فرد کے اجراء نشاندہی حدبراری سمیت دیگر مسائل کے حل تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہے اور ہر درخواست پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے رجسٹرڈ انٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
میاں مراد حسین نیکوکارا کا کہنا تھا کہ تحصیل بھر سے لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری میں شرکت کریں جہاں پر ان کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button