دینہ

عید کی آمد آمد، خریداروں کا رش، ناجائز تجاوزات اور جیب تراشوں کی وجہ سے خریدار پریشان

دینہ: عید کی آمد آمد ، دینہ میں بازاروں میں خریداروں کا رش ،ناجائز تجاوزات اور جیب تراشوں کی وجہ سے خریدار پریشان ،انتظامی کی ملی بھگت سے شہر میں جگہ جگہ ناجائز تجاوزات قائم،مین بازار ،منگلا روڈ،جی ٹی روڈ اور ریلوے روڈ پر پیدل چلنا محال ،اس کے علاوہ جگہ جگہ ٹرانسپوٹروں نے بھی اڈے قائم کر لیئے ،ڈی سی جہلم سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق عید کی آمد آمد ہے مگر انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے ،جگہ جگہ قائم ناجائز تجاوزات کی وجہ خریداری کے لئے آنے والی افراد کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں ،مین بازار کے باہر رکشہ ڈرائیوروں اور ریڑھی بانوں کی بھرمار ،دینہ میں ہر جگہ چاہے و ہ مین بازار ہو،منگلا روڈ ہو یا ریلوے روڈ ہر جگہ تجاوزات مافیا کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے عوام کا پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے،جگہ جگہ ٹرانسپورٹروں نے اپنے اڈے قائم کر رکھے ہیں ،اس کے علاوہ عید آمد کے ساتھ ہی جیب تراش گرو بھی متحرک ہے آئے روز خریداری کے لئے آنے والے افراد اپنی جمع پونجی سے محروم ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بارے میں جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے اور دینہ سے ناجائز تجاوزات اور جیب تراش گروہوں کا خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button