جلالپور شریفپنڈدادنخان

غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں نئے چینی سال کی تقریبات کا انعقاد، چینی انجینئرز کی شرکت

پنڈدادنخان(حاجی ریاض احمد سے)غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں نئے چینی سال کی تقریبات کا انعقاد، چینی انجینئرز کی شرکت، ڈپٹی کمشنر چکوال نے چینی مہمانوں کو کیک اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

تفصیلات کے مطابق غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں چینی انجینئرز نے اپنی نئے سال کی تقریبات انتہائی جوش و خروش سے منائیں۔ چیف منسٹر پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے چینی مہمانوں کو کیک اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

تقریبات میں غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی مینجمنٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف شعبوں کے آفیسرز اورچیف منسٹر پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر، اے ڈی سی جی چکوال شجاع قطب کے علاوہ دیگر ضلعی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

غریب وال سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ اور فیکٹری مالکان نے بھی چینی مہمانوں کو نئے سال کی خوشی میں مبارک باد پیش کی اور چین کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا ؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button