پیپلز پارٹی سوہاوہ کے صدر کا تعزیتی دورہ، مختلف افراد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی

0

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر کا تعزیتی دورہ ۔ یونین کونسل پھلڑے سیداں کے گاؤں موہڑہ روشن میں ایک نماز جنازہ میں شرکت کے بعد چار مرحومین کے گھروں میں فاتحہ خوانی کی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا عبدالغفار نے نواحی علاقہ موہڑہ روشن میں دختر ظفر اقبال مرحوم آٹھویں جماعت کی طالبہ جو کالے یرقان کے مہلک مرض کے نتیجے میں جاں بحق ہوئی تھی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
بعد میں موہری ملکاں میں نمبردار ملک جاوید کی ہمشیرہ مرحومہ ، ڈھوک جبہ میں صوبیدار (ر)عبدالمجید کی والدہ مرحومہ ، پڑی درویزہ میں مرزا راحیل امجد کی دادی اور ملک محمد عنائت کی اہلیہ مرحومہ اور چھبر سیداں میں ایک فوتگی پر فاتحہ خوانی کی۔ تمام ورثاء کے ہمراہ کچھ دیر رہے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی ۔
اس موقع پر پی پی پی سٹی سوہاوہ کے صدر شوکت علی ، صدر یو سی پھلڑے سیداں سید امجد بخاری اور مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود بھی ہمراہ تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.