جہلم

ضلع جہلم میں میٹرک امتحانات شروع، امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ

جہلم: ضلع بھر میٹرک امتحانات شروع، امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144نافذکر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھر بنائے گئے سینکڑوں امتحانی مراکز میں امتحانی میٹرک شروع ہو گئے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباو طالبات شرکت کر رہے ہیں ۔

اس کو بھی پڑھیں: میٹرک کے سالانہ امتحانات، ڈپٹی کمشنرعبدالستار عیسانی کا مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام امتحانی مراکز پر تمام قسم کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ تمام امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144کا نفاذ کرکے غیر متعلقہ افراد کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

امتحان میٹرک مارچ کے دوسرے عشرے تک جاری رہیں گے۔ سی ای او ایجوکیشن ، ای ڈی او ز اور مانٹیرنگ سٹاف مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور طلبا کی شکایات کا ازالہ کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button