غیر قانونی کام کی تشہیر، جہلم سے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ہورڈنگ بورڈز اور سٹیمر اتار دئیے گئے

0

جہلم: غیر قانونی کام کی تشہیر،ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر شہر بھر سے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ہورڈنگ بورڈز اور سٹیمر اتار دئیے گئے،عوامی سماجی حلقوں کا خراج تحسین۔

رپورٹ کے مطابق سٹی ہاؤسنگ کی انتظامیہ غیر قانونی طور پر تعمیرات کے ساتھ ساتھ ایفل ٹاور اور دیگر منصوبوں کی تشہیر کر رہی تھی جس پر غیر قانونی گیٹ سیل کیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر میثم عباس کے حکم پر میونسپل آفیسر ریگولیشن قدیر خان کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے شاندار چوک،سول لائن روڈ،ریلوے روڈ،جادہ اور دیگر مقامات پر آپریشن کرکے سٹی ہاؤسنگ (ایفل ٹاور) کے سٹیمر اور ہورڈنگ بورڈز اتار دئیے۔

میونسپل آفیسر ریگولیشن کا کہنا ہے نقشہ منظوری،واجبات کی عدم ادائیگی کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیرات اور تشہیر کی جا رہی تھی اس لیے پہلے گیٹ سیل کیا گیا،نوٹسز جاری کیے گئے اور اب ہورڈنگ بورڈز اتارے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.