گورنمنٹ پرائمری سکول بوڑا پنڈی میں سالانہ تقریب انعامات کا انعقاد

0

دینہ: گورنمنٹ پرائمری سکول بوڑا پنڈی میں سالانہ تقریب انعامات کا انعقاد، سکول کے بچوں نے تلاوت ،نعت ،تقاریر اور ملی نغمے پیش کیئے، مہمانوں نے کامیاب ہونیوالے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے ،ملک غلام عباس کی طرف سے بچوں میں مفت یونیفارمز بھی تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول بوڑا پنڈی میں سالانہ امتحانات میں پاس ہونیوالے سٹوڈنٹس کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں اول ،دوئم ،سوئم آنے والے طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ،گورنمنٹ پرائمری سکول بوڑا پنڈی میں منعقدہ تقریب میں ننھے طلبہ نے عمدہ ٹیبلو پیش کیئے ۔

معزز مہمانوں نے کامیاب قرار پانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے ،معزز مہمانوں میں معروف سیاسی و سماجی نوجوان شخصیت ملک شکیل قمر ،سماجی شخصیت ملک غلام عباس یوکے ،ملک اظہر حسین اعوان ،عرفان محبوب صدر دینہ پریس کلب ،ملک الطاف حسین ،ملک محمد افضل نے خصوصی شرکت کی۔

سکول کی ٹیچر نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی سے لے کر چہارم کلاس تک کے تمام سٹوڈنٹس پاس ہوئے ہیں ،گورنمنٹ پرائمری سکول بوڑا پنڈی میں گزشتہ 10سال سے سماجی شخصیت ملک غلام عباس یوکے کی طر ف سے تمام بچوں کو مفت یونیفارم دیئے جا رہے ہیں۔

بچوں کو یونیفارم میں تعاون کرنے والوں میں راجہ ساجد ،ساجد محمود ،چوہدری شہزاد ،منور حسین شاہ اور چوہدری ندیم شامل ہیں تقریب کے اختتام پر سکول کی انتظامیہ کی جانب سے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.